پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 30دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا، 10غیر ملکی پلیئرز نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:30

پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 30دسمبر سے اسلام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 30دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں 10غیر ملکی پلیئرز نے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق 6جنوری تک جاری رہنے والے 8روز ایونٹ میں مصر، آسٹریا ، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملایشیا کے کھلاڑی میں ایکشن میں نظرآئیں گے ۔

ہانگ کانگ کے لیو آؤ 25ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا پری کوالیفانگ راونڈ 30دسمبر،کوالیفائنگ راونڈ یکم جنوری اور 2جنوری جبکہ مین راونڈ 3جنوری ہو کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 4جنوری ، سیمی فائنلز 5جنوری جبکہ فائنل 6جنوری کو کھیلا جائیگا ۔ عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :