برسبین ٹیسٹ ،پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے منفرد ریکارڈ اعزاز اپنے نام کرلیا

یفٹ آرم پیسرنے لگاتار41گیندوں پر حریف بلے بازوں کو کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیا،سمتھ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:30

برسبین ٹیسٹ ،پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے منفرد ریکارڈ اعزاز ..
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے بازوں کے خلاف انتہائی نپی تلی بولنگ کرائی ، لیفٹ آرم پیسرنے لگاتار41 گیندوں پر حریف بلے بازوں کو کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیاجن میں لگاتار چھ میڈن اوورزبھی شامل ہیں۔

وہ برسبین ٹیسٹ کے پہلے واحد پاکستانی بولر تھے جنہوں نے 3رنز فی اوورسے کم اکانومی ریٹ سے رنز دئیے۔دوسری جانب اسٹیون اسمتھ سنچریوں کی دوڑمیں سب سے آگے نکل گئے،آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے پہلے روزآئوٹ ہوئے بغیر110رنزبناکر کیریئر کی 16 ویں سنچری مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تمام سنچریاں 2013 کے آغاز سے ہی اسکورکی ہیں جو اس عرصے میں کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں ہیں جن کے بعد ڈیوڈوارنر اوریونس خان 13،13 سنچریوں کے ساتھ موجود ہیں۔

،آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز سنچری مکمل کرکے محض88ویں اننگزمیں 16ویں سنچری اسکورکرلی جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی بلے بازکی اتنی سنچریوں تک تیزترین رسائی ہے۔ دوسری جانب آسڑیلوی کپتان اسٹیون اسمتھ برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز 110رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔جس کی بدولت وہ ڈے اینڈ نائٹ فرسٹ کلاس میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔

اس سے قبل انہوں نے اکتوبر2015 میں پہلے ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ میں 152*رنزبنائے تھے جبکہ دوماہ قبل شیفیلڈشیلڈ ٹرافی کے میچ میں انہوں نے نیوسائوتھ ویلز کیلئے کھیلتے ہوئے 117رنزکی اننگز کھیلی تھی۔ اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف کیرئیر کی اولین ٹیسٹ سنچری اسکورکی،اس سے قبل آٹھ اننگزمیں اس کا بہترین اسکور 97رنزتھا۔اس سنچری کی بدولت انہوں نے ان تمام سات ممالک کے خلاف سنچریاں اسکورکرنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے جن کے خلاف وہ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔صرف بنگلہ دیش اور زمبابوے ہی دو ایسے ممالک ہیں جن کے خلاف وہ اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے۔

متعلقہ عنوان :