برسبین ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹسمینوں نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:59

برسبین  ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹسمینوں نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔اس میچ میں پاکستانی بازوں نے خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ کر ایک شرمناک ریکار ڈبھی اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 429 رنز کے جواب میں پاکستانی بلے باز کریز پر آئے تو یوں واپس جانے لگے جیسے بیٹنگ کرنے نہیں بلکہ صرف پچ کا معائنہ کرنے کیلئے تھے آئے۔

پاکستان بیٹنگ لائن نے تیسری وکٹ سے آٹھویں وکٹ تک یعنی 5 کھلاڑیوں نے مجموعی سکور میں صرف 24 رنز کا اضافہ کیا جو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان بنایا گیا سب سے کم سکور ہے۔اس سے قبل پاکستان کا تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے مجموعی طور پربنایا جانے والے سب سے کم سکور 25 تھا جو 1981-82 میں واکا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنایاگیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :