آسٹریلوی کپتان نے ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 3سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:55

آسٹریلوی کپتان نے ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں 130 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیو سمتھ کو پوری اننگز میں 3 بار موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستانی بائولرز کی درگت بناتے ہوئے 130 رنز بنا ڈالے اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 3سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔اس کے علاوہ اس سنچری کے بعد ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں ان کے رنز بنانے کی اوسط بھی 77.71 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 9 میں سے 8 اننگز میں 40 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔