ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ انڈے، یونس نے لارا ، پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 دسمبر 2016 19:29

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ انڈے، یونس نے لارا ، پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

برسبین( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16دسمبر ۔2016ء) قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہونے کا سابق آسٹریلیوی قائد رکی پونٹنگ اور سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز یونس خان اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے جو ان کے کیریئر میں بغیر رن کیے آﺅٹ ہونے کا 18واں موقع تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں 6000سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوںمیں سٹیو وا 22مرتبہ 0پر آﺅٹ ہوکر پہلے نمبر پر ہیں ، سابق برطانوی اوپنر مائیکل ایتھر ٹن 20بار صفر پر آﺅٹ ہوکر دوسرے اور سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا19بار اس ذلت کا شکار ہوکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ، پونٹنگ اور لارا اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 17،17مرتبہ اس رسوائی سے دوچار ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :