اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی آگ بجھانے ولے آلات نہ رکھنے پر پمپ مالکان و گیس ڈیلروں کے خلاف کاروائی ، کئی کو بھاری جرمانے عائد

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:47

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی آگ بجھانے ولے آلات نہ رکھنے پر پمپ مالکان و گیس ڈیلروں کے خلاف کاروائی،اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے جمعہ کے روز مختلف پٹرول پمپ اور گیس کی دکانوں پر چھاپے مارے اور وہاں پر نہ صرف آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا بلکہ وہاں پر موجود عملہ کی مشقیں بھی کرائی گئی تاکہ وہ بوقت ضرورت چلانے سے آگاہی حاصل کرسکیں ایسے تمام پٹرول و گیس ڈیلرز جنکے پاس آلات دستیاب نہیں تھے انھیں بھاری جرمانے عائد کر کے دو دن کی مہلت دے دی گئی ہے اور دوبارہ ان آلات کی عدم دستیابی پر انھیں جیل بھیج دیا جائیگا جبکہ آگ بجھانے کے آلات کے پہنچ جانے تک ایسے تمام پٹرول پمپ اور گیس کی دکانوں پر کام بند کرادیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل گیس کی دکان میں آگ بھڑک اُٹھنے والے حادثہ کے خلاف سب ڈویژنل انتظامیہ نے غفلت برتنے والے تمام کاروباری حضرات کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور جب تک ایسی احتیاطی تدابیر برئوئے کارنہیں لائی جاتیں غفلت کے مرتکب دکانداروں کے کاروبار بند کرادئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح اسسٹنٹ کمشنر نے از خود مختلف پمپوں اور گیس کی دکانوں پر چھاپے مار کر کاروائی کی ہے اور جرمانوں کے ساتھ ساتھ کاروبار بند کرادیئے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے تمام پٹرول پمپوں اور گیس کی دکانوں کیساتھ ساتھ تمام ہوٹل مالکان بھی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ بروز سوموار تک ایسے کاروباری مراکز پر ایسے آلات نصب کرالیں ان آلات میں پٹرول پمپوں کے لیے 50کلو وزن پر محیط بڑے سائز کا فائر ایگز اور ساتھ دس پاٹیاں رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ گیس ڈیلرز دس کلو کے دو آگ بجھانے والے سلنڈر اور اور چار پاٹیاں رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ ہوٹلوں اور آرا مشینوں پر بھی ایک ایک سلنڈر رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے علاوہ ازیں یکم جنوری سے تمام کھلے تیل بیچنے والوں کے پٹرول کے پرمٹ منسوخ کر کے ان کے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :