Live Updates

(ن) لیگ نے تحریک انصاف سے قومی اسمبلی میں سپیکر کو ایازصادق پکارنے کا بدلہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں لے لیا

اورنگزیب نلوٹھا سپیکر صوبائی اسمبلی کو اسد قیصر کہہ کر پکارتے رہے وفاکروگے تو وفاکرینگے جفاکروگے توجفاکرینگے ، وہاں جوتم کروگے یہاں وہ ہم کرینگے، خیبر پختونخوااسمبلی میں لیگی پارلیمانی لیڈر کا اشعار کی زبان میں شکوہ ، پی ٹی آئی ارکان کا شدیداحتجاج، کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاء ہوتی ہے، پی ٹی آئی ارکان کے مسلم لیگ (ن)کیخلاف شدید نعرے بازی ، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:45

(ن) لیگ نے تحریک انصاف سے قومی اسمبلی میں سپیکر کو ایازصادق پکارنے کا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے مابین تلخی خیبرپختونخوااسمبلی تک پہنچ گئی، صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا نے سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو شاہ محمود قریشی کی جانب سے سپیکر کی بجائے نام سے پکارنے کا بدلہ لیتے ہوئے خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو عہدے کی بجائے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاکروگے تو وفاکرینگے جفاکروگے توجفاکرینگے ۔

وہاں جوتم کروگے یہاں وہ ہم کرینگے،سپیکر کو نام سے پکارنے پر پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے شدیداحتجاج، مسلم لیگ (ن)کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،خیبرپختونخوااسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بحث کے دوران سپیکراسدقیصرنے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھاکوبولنے کا موقع دیا تواپنی تقریرکے آغازپرہی اورنگزیب نلوٹھا جناب اسدقیصر ،جناب اسدقیصر ،جناب اسدقیصرپکارتے رہے،اس دوران تحریک انصاف کے اراکین بھی اٹھ گئے اور ن لیگ کیخلاف نعرہ بازی کرنے لگے ،پی ٹی آئی کے محمودجان ایوان میں چیختے رہے کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاء ہوتی ہے اس دوران ایوان میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی ،ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرنے سپیکراسدقیصرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وفاکروگے تو وفاکرینگے جفاکروگے توجفاکرینگے۔

(جاری ہے)

وہاں جوتم کروگے یہاں وہ ہم کرینگے،اس دوران مفتی جانان نے مداخلت کی اور ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر کوکہاکہ اسلام آبادکی تلخ کلامی کویہاں نہیں آنے دیاجائے اس ایوان کا ایک تقدس اوراپنی روایات ہیں اس کا خیال رکھاجائے اس دوران سینئروزیرعنایت اللہ نے کہاکہ آج آرمی پبلک سکول کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاجاناچاہیے نہ کہ اسلام آبادکے واقعات کو سامنے لایاجائے،جس کے بعد ایوان میں معمول کی کارروائی شروع ہوئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات