مسلم لیگ(ن) کے وزراء کا کام نواز شریف کی کرپشن اور وزیر داخلہ کے عزائم کو چھپانا ہے

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کا وفاقی وزراء کے بیان پرردعمل کااظہار

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے وفاقی وزراء سعد رفیق اور دیگر کی طرف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے دفاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے وزراء کا کام نواز شریف کی کرپشن اور وزیر داخلہ کے عزائم کو چھپانا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری نثار کے حوالے سے تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل کمیش نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید کی ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور گمراہ کرنے کے جرم میں وزیرداخلہ کو برطرف کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا ہے جس پر ان کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :