جے یو آئی پنجاب سے خون نہیں ملک میں نفاذ اسلام کیلئے ووٹ مانگ رہی ہے ، سیاسی جماعتیں ماحول کوسیاسی رہنے دیں اور تاریخیں نہ دیں، ملک کی ترقی کیلئے سب کو آگئے بڑھنا ہوگا، برما اور شام میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ مؤقف اختیار کر نا ہو گا

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن کی پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو اور پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی پنجاب سے خون نہیں بلکہ ووٹ مانگ رہی ہے تاکہ ملک میں اسلام کانفاذ ہوسکے اور عوام کے مسائل حل ہوسکیں ، سیاسی جماعتیں ماحول کوسیاسی رہنے دیں اور تاریخیں نہ دیںبلکہ ملک کی ترقی کے لیئے سب کو آگئے بڑھنا ہوگا، برما اور شام میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ مؤقف اختیار کر نا ہو گا ۔

جمعہ کو مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی عہدے داروں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد محمو سومرو ،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مولانا جمیل الرحمن درخواستی ،محمد اقبال اعوان سے گفتگو اور جے یو آئی کی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ برما اور شام میں مظالم کو رکوانے مسلم ممالک کو اپنی ذمے داریاں پوری کر نی چاہیںانہوں نے کہا کہ برما میں مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے یہ کھلی دہشت گر دی ہے انہوں نے کہا کہ انسا نی حقوق والے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،دنیاں بھر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے لیکن بد قسمتی سے اسلامی دنیا خاموش ہے جو افسوسناک ہے برما میں مسلمانوں کے خون بہا نے کی انتہا ء کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے اسلامی دنیا جا گے اور اپنے فیصلے کسی دوسرے سے کرانے کے بجائے خود کرے تو بہت سے مسائل حل ہو جا ئیں گے ورنہ یو این کا کردار جو ماضی میں تھا وہ ہی آئندہ بھی رہے گا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان بظاہر دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے ہے لیکن حقیقت میں یہ دینی طبقات کے خلاف امتیازی سلوک کا قانون ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں شریعت کے خلاف کوکام نہیں ہونے دیں گے انہوں کہاکہ جے یو آئی اسلام کے نفاذ کے لیئے جدو جہد کر رہی ہے آج جے یو آئی سوسال پورے ہونے کے بعد بھی اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے اپنی جدوجہد کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اگرسوسال بعد بھی جمعیت علماء اسلام زندہ ہے تو اس کے پیچھے ایک مستحکم نظریہ ہے انہوں نے کہاکہ آج سوسال بعد بھی ملکی اور عالمی سطح پر ہمارے مؤقف کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جمعیت مستحکم نظریئے اور عقیدے اور فکرکانام ہے کانفرنس سے جے یو آئی کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد محمود سومرو ،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مفتی مظہر اسعدی،مولانا خلیل الرحمن درخواستی ،مولانا یحی عباسی ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،مولانا عبد الرؤف ربانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ نے کہا کہ 73ء کے آئین پر درآمد اس وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک پروگرام تو خراب کر نے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ایسی ہر سازش کا جے یو آئی اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیئے آئین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان میں تبدیلی بھی آئین پر عمل در آمد سے ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر قسم کی تبدیلی پار لیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی آئے گی مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کاصدسالہ عالمی اجتماع نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں اتحاد کی نوید ثابت ہو گا انہوں نے کلمے کے نام پر بننے والے میں کسی بیرونی اور سیکولر نظام کو قوم قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے جس کے عملی نفاذ کے جے یو آئی اپنی پر امن جدو جہد جا ری رکھے گی انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کارکن مزید محنت کریں اور ہردروازے پر جائیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی مولانا راشد محمو د سومرو نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن جے یو آئی اور عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہاکہ آج کے اجتماع نے ثابت کر دیا ہے جنوبی پنجاب جے یوآئی کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ہی عوام کے مسائل حقیقت میں حل کر سکتی ہے ۔