پاک بحریہ کے دو کموڈور ز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء)پاک بحریہ کے کموڈورمحمدزبیر شفیق اور کموڈورمحمد شفیق کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کو کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں کے فرائض کی انجام دہی کا وسیع تجربہ ہے۔آپ کی کمانڈ تقرریوںمیںمیزائل بوٹ پی این ایس جلالت کی کمانڈ،پی این ایس ٹیپو سلطان کے کمانڈنگ آفیسراورF-22Pفریگیٹ پی این ایس سیف کے کمیشننگ کمانڈنگ آفیسرکی تقرریاں شامل ہیں۔

آپ پاکستان نیوی اکیڈمی میں کیپٹن ٹریننگ، یو ایس نیو سینٹ بحرین میں ڈائریکٹر آپریشنزاینالیسز سیل، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر اورنیول ہیڈ کوارٹرز میں ا سسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) جیسے اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ وقت میں آپ نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (اسپیشل وارفیئر اینڈ میرینز)کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یو کے کے گریجویٹ ہیں۔آپ کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ رئیر ایڈمرل محمد شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

آپ مختلف جہازوں او ر آبدوزوں پر پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔آپ کی آپریشنل ذمہ داریوں میں آگسٹا90بی آبدوز(پی این ایس/ایم خالد) کی کمانڈ اور پانچویں سب میرین اسکواڈرن کے کمانڈر کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔آپ کی اہم اسٹاف تقرریوں میںہیڈکوارٹرز کمانڈر سب میرین میں سینئر اسٹاف آفیسراور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر پراجیکٹس پلانزکی تقرریاں شامل ہیں۔

موجودہ وقت میں آپ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر(پلانز) کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔آپ جرمنی میں پاکستان کے نیول اینڈ ایئر اتاشی کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔رئیر ایڈمرل محمد شفیق پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد اور کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فلپائن کے گریجویٹ ہیں۔آپ کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔