پاکستان میں دہشت گردی و دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں‘ سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری کاسانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی پر پیغا م

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میںدہشت گردی و دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں، سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جمعہ کو سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی دوسری برسی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم معصوم شہیدوں کے خاندانوں کے غم میںبرابر کی شریک ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری نے کہا کہ سانحہ 16دسمبر 2016 اور دہشتگردی کے تمام واقعات میں شہید ہونے والوں نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی حدود میں رہنے والوں کا تحفظ حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے،ہمارے بچے و نوجوان قوم کے مستقبل ہیںجن کو دشمنانِ پاکستان کی سفاکیت سے محفوظ رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میںدہشت گردی و دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں اور معصوم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔(ار)