ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کا ریلویز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں ٹیکنیکل کمیٹی کا مشن سے مشاورتی سیشن ، پاکستان ریلویز کی 2040ء تک سٹریٹیجک پلاننگ کے بنیادی ڈھانچہ کی تیاری

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان ریلویز کی ترقی اور بہتری میں بھرپور کردار کرنے کا خواہاں ہے، وفد کی گفتگو

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک کے تین رکنی مشن نے کی تاکی شی فوتیاما کی قیادت میں ریلویز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز جاوید انور کی قیادت میں ٹیکنیکل کمیٹی کا مشن سے مشاورتی سیشن ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی 2040ء تک سٹریٹیجک پلاننگ کا بنیادی ڈھانچہ تیار کر لیا گیا ۔

تین رکنی مشن کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان ریلویز کی ترقی اور بہتری میں بھرپور کردار کرنے کا خواہاں ہے۔ چیف ایگزیکٹو ریلویز جاوید انور نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے مشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز اپنی استعداد اور آمدنی میں اضافے کے لئے دن رات کام کر رہا ہے اور ریلویز کا کردار پاکستان کی پہلی ٹرانسپورٹ پالیسی میں بھی اہم ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے مشن کو بتایا کہ پاکستان ریلویز کے ہیومن ریسورس کی ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے مشاورتی سیشن میں مشیر ریلویز انجم پرویز، سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل مینیجر مکینیکل لیاقت علی چغتائی، ایڈیشنل جنرل مینیجر ٹریفک مقصود النبی، چیف اآپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن، چیف پرسانل آفیسر شعیب عادل اور دیگر ریلوے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ پاکستان ریلویز سٹریٹیجک پلان کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :