ایدھی جیسے انسان کوبعدازموت بھی دنیایادرکھتی ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:28

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے زکریا یونیورسٹی کے تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران عبدالستار ایدھی کی خدما ت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسان وہ ہے جو اپنی زندگی میں بھی عام لوگوں کی خدمت کرے اور اس دنیا سے جانے کے بعد بھی اس کو یاد رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی آنکھیں تک عطیہ کردیں اور وہ لوگ جنہیں عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئیں آنکھیں لگائی گئی ہیں ان سے پوچھا جائے کہ آیا اب ان کو دنیا کیسی نظر آتی ہے۔