گورنرپنجاب اے پی ایس کے شہیدبچوں کے ذکر پرآبدیدہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:28

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب و چانسلر ملک محمد رفیق رجوانہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کے آغاز پر آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں پر دو سال قبل ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان شہید بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے اور ضربِ عضب کی کامیابی بھی ان شہید بچوں کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ ان شہید بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کا مستقبل محفوظ بنایا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر اے پی ایس کے شہید بچوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :