پشاور ائیر پورٹ کے قرب و جوار میں دفعہ 144 نافذ‘ ہوائی فائرنگ ‘ کبوتر بازی اور پتنگ اڑانے پر پابند ی عائد

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:27

پشاور۔16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے تحت پشاور ایئر پورٹ کے قرب و جوار کے علاقوں پشتخرہ ‘ لنڈی اخون محمد ‘ گھڑی سکندر خان ‘ نوے کلے ‘ شہید آباد ‘ باڑہ گیٹ ‘ کسٹم چوک ‘ ابدرہ روڈ ‘ تہہ کال اور پائو کہ میں ہوائی فائرنگ ‘ کبوتر بازی اور پتنگ اڑانے پر پابندی لگا دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف یو / ایس 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ اعلامیہ کے مطابق یہ پابندی فی الفور نافذ العمل ہوگی اور اعلامیہ کے اجراء کے دن سے 60 روز تک رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :