جونیئر ہاکی ورلڈکپ، جاپان نے 13ویں اور مصر نے 15ویں پوزیشن حاصل کی

جمعہ 16 دسمبر 2016 17:59

جونیئر ہاکی ورلڈکپ، جاپان نے 13ویں اور مصر نے 15ویں پوزیشن حاصل کی
لکھنو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) گیارہویں مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں جاپان نے 13ویں اور مصر نے 15 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اسی سلسلے میں جمعہ کو 13 ویں اور 15 ویں پوزیشنز کیلئے میچز کھیلے گئے، 13 ویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں جاپان ن شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرایا اور تیرہویں پوزیشن حاصل کی جبکہ 15 ویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں مصر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کینیڈا کو 2-1 گولز سے زیر کیا۔

متعلقہ عنوان :