چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ رہائشی علاقوں سے تجارتی یونٹس ابھی تک نہیں ہٹا سکا ، رپورٹس

جمعہ 16 دسمبر 2016 17:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) وفاقی حکومت کی جانب سے واضح ہدایات ملنے کے باوجود چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ رہائشی علاقوں سے تجارتی ادارے اور دکانیں ہٹا نہیں سکا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چکلالہ سکیم تھری میں سکیم تھری کے مستل علاقہ ، نیئر کالونی اور دیگر گرد و نواح کے علاقوں میں تجارتی ادارے پھل پھول رہے ہیں جن میں پرائیویٹ سکولز ، دفاتر ، بیوٹی سیلون اور انٹرنیٹ کیفے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چونکہ تجارتی یونٹس کو کم پراپرٹی ٹیکس چارج کیا جاتا ہے بزنس مالکان اس مسوک ادارے سے منظور کے بغیر تجارتی یونٹس قائم کر لیتے ہیں سی سی بی کے وائد پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز کا کہنا ہے کہ بورڈ نے رہائشی علاقے خالی کروانے کے لئے تمام کمرشل یونٹس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔(جاوید)