پنجاب حکومت کی 101 سرکاری گاڑیاں غائب ہونے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب حکومت کی 101 سرکاری گاڑیاں غائب ہونے سے سرکاری خزانے کو 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے پنجاب پولیس نے آٹھ سالوں میں گاڑیوں کو تلاش کرنے کے نام پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کر دئیے مگر پھر بھی کامیابی نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی آٹھ سالوں میں 103 سرکاری گاڑیاں چوری ہوئیں، پولیس صرف 2 تلاش کر سکی، گاڑیاں گم کرنے والے افسران کو نئی گاڑیاں فراہم کر دی جاتی رہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، ایس اینڈ جی اے ڈی سمیت محکمہ داخلہ کی گاڑیاں بھی غائب ہوئیں۔ پولیس نے سرکار کو بھی دھوکہ دئیے رکھا جس پر چیف سکریٹری بعض اجلاسوں میں سخت ناراض ہوئے لیکن انہیں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،