ٹریفک آگاہی کے بغیر سٹرکوں پر حادثات کی روک تھام ممکن نہیں

سٹوڈنٹس ٹریفک شعور اجاگر کرنے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،سی ٹی او

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے کہا ہے کہ ٹریفک آگاہی کے بغیر سٹرکوں پر حادثات کی روک تھام ممکن نہیں سٹوڈنٹس ٹریفک شعور اجاگر کرنے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں ہر تعلیمی ادارے میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لیے سیفٹی کلب کا قیام ناگزیر ہے شہر بھرکے بڑے 40 تعلیمی اداروں میں ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے سیفٹی کلب قائم کر دئیے گئے وہ گزشتہ روز ٹریفک سیفٹی کلب کے پہلے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سیفٹی کلب ماہانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کو پراگرس رپورٹ دیں گے اور جن اداروں میں سیفٹی کلب کام کر رہے ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ان اداروں کے ساتھ باقاعدہ ایم او یو بھی سائن کیے گئے ہیں اس موقع پر ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی اور درس و تدریس کے سلسلہ میں اس قدر متحرک ہو کر اقدامات کرنا قابل تعریف ہیں ہر تعلیمی ادار ے کو اور باالخصوص یونیورسٹیز کو اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کر دار ادا کرنا چاہیے اس پر وقار تقریب میں ٹریفک آگاہی کے لیے مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچرز بھی دئیے گے جس میںٹریفک پولیس کی تمام ہسٹری کا بھی ذکر کیا گیا اس پروگرام کے اختتام پر سٹوڈنٹس سے ٹریفک کے قوانین کے بارے سوالات پوچھے گئے جس میں درست جوابات دینے والے سٹوڈنٹس میں انعامات بھی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تقسیم کیے گئے اس موقع پر سیفٹی کلب کے ممبرز سٹوڈنٹس نے بھر پور انداز میں اس سرگرمی میں حصہ لیا اس موقع پر سی ٹی او نے خود ایک تفصیلی لیکچر بھی دیا اور ٹریفک کے بارئے سارے حقائق اور ٹریفک قوانین کی پاسدار ی بارئے تلقین کی

متعلقہ عنوان :