پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگا کر گھومنے والے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی ضمانت منظور

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگا کر گھومنے والے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی ضمانت منظور، دس ہزار کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

لوئر مال پولیس نے ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر ضلع کچہری میں پیش کیا۔

عمران بابر جمیل کا کہنا تھا کہ اعلی پولیس افسران انھیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے واضح رہے کہ گزشتہ روز برطرف ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگا کر گھومنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور داتا دربار پولیس نے برطرف ڈی ایس پی عمران بابر کی گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :