نوعمر قیدیوں کیلئے ڈویژنل سطح پر’’ الگ جیل‘‘ بنا نے کیلئے سمری تیار

پنجاب کی تمام جیلوں میں 18 سال سے کم عمر قیدیوں کا’’تصویری ڈیٹا‘‘ بھی مرتب ہوگا

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) محکمہ جیل خانہ جات سے وابستہ سینئر آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ نوعمر قیدیوں کیلئے ڈویژنل سطح پر الگ جیل بنا نے کیلئے سمری تیار کی جا رہی ہے جس میں اس کی لاگت کے حوالے سے بھی اعداد و شمار پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آئی این پی کے ایک سوال کے جواب میں سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں 18 سال سے کم عمر قیدیوں کا’’تصویری ڈیٹا‘‘ بھی مرتب ہوگا جس کیلئے بجٹ پیپر مکمل کر لیا گیا ہے تاہم سمری نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل ہوگی۔

یاد رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں خطرناک قیدیوں کیساتھ رہنے والے کم عمر قیدی جرائم کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔نئی حکمت عملی سے کم عمر قیدیوں کی تعداد اور ان کے جرائم کی نوعیت بھی سامنے آئے گی جس سے جرائم میں کمی میں مدد ملے گی۔