نزلہ، زکام، خشک کھانسی اور فلو جیسے امراض سے بچائو کیلئے شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، طبی ماہرین

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ خشک سردی کے باعث سانس، گلے، ناک اور جلدی امراض میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نزلہ ، زکام ، خشک کھانسی اور فلو جیسے امراض سے بچائو کے لیے شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل میڈیکل اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر حیات میکن نے بتایا کہ خشک سردی سے ہونے امراض سے بچائو کے لیے ضروری ہے کہ مناسب گرم کپڑے استعمال کئے جائیں جبکہ سردی سے بچائو کا اہتمام کیا جائے۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر حیات میکن نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو اور بوڑھوں کو خاص طورپر سردی سے ہونے والی انفیکشن سے بچانا بہت ضروری ہے۔ بچوں اور بورھوں کو خشک سردی کے باعث کھانسی ، نزلہ زکام ، فلو اور نمونیاجیسے امراض لاحق ہوجاتے ہیں ۔ لہٰذا والدین کو چاہئیے کہ وہ چھوٹے بچوں کو سردہوائوں اور سردی سے بچائیں اورخاص طورپر سر اور پائوں کو ٹوپی یا گرم کپڑے سے ڈھانپ کررکھا جائے۔