کرسٹیانو رونالڈو کی کلب کیریئر میں گولز کی پانچویں سنچری مکمل

رونالڈو نے کلب کیرئر میں سویلے کیخلاف سب سے زیادہ بائیس گول اسکور کیے

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) کلب فٹبال ورلڈ کپ میں رال میڈرڈ نے امریکی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈونے کلب کیرئر میں گولز کی پانچویں سنچری مکمل کر لی۔جاپان کے شہر یوکوہاما میں کھیلے گئے اہم میچ میں ناقابل شکست رالر میڈرڈ کا کلب امریکا سے مقابلہ ہوا۔ کرسٹیانو رونالڈو سمیت سٹارز سے بھری رالا میڈرڈ کی ٹیم نے برتری کی خوب دھاک بٹھائی۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں پہلا گول کریم بینزیما نے کیا۔سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دوسرے ہاف کے اضافی ٹائم میں گیند کو جال میں ڈال کر سبقت کو دوگنا کیا اور دو صفر کی جیت سے اپنی ٹیم کو فائنل میں رسائی دلائی۔کرسٹیانو رونالڈو کا یہ واحد گول یادگار بن گیا۔ کلب کیرئر میں رونالڈو کا یہ پانچ سواں گول تھا۔ رونالڈو نے کلب کیرئر میں سویلے کے خلاف سب سے زیادہ بائیس گول اسکور کیے جبکہ رالڈ میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 366 میچوں میں 377 گول کرنے کا اعزاز پایا۔

متعلقہ عنوان :