برسبین ٹیسٹ میں بلے بازوں کی ناقص کاکردگی ،ظہیر عباس برہم

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:32

برسبین ٹیسٹ میں بلے بازوں کی ناقص کاکردگی ،ظہیر عباس برہم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء )برسبین ٹیسٹ میں بلے بازوں کی ناقص کاکردگی کے بعد ایشین بریڈمین ظہیر عباس بھی ان پر برس پڑے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان کاکہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں باؤلرز کے بعد بلے بازوں نے بھی مایوس کیا ،آسٹریلیا کے باؤلرز نے وکٹ کا بہتر انداز میں استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ کیچزڈراپ کرنے سے کسی بھی ٹیم کو کم ٹوٹل پرآؤٹ کرنا ممکن نہیں،کھیل کے تینوں شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی کامعیارگراہواتھا۔