روندرا جدیجہ ٹیسٹ سیریز میں زیادہ بار ایلسٹرکک کو آئوٹ کرنے والے بائولر بن گئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:15

روندرا جدیجہ ٹیسٹ سیریز میں زیادہ بار ایلسٹرکک کو آئوٹ کرنے والے بائولر ..

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) بھارتی ٹیم کے سپنر روندرا جدیجہ انگلش قائد ایلسٹرکک کے دشمن نمبر ایک بن گئے، جدیجہ ایک ٹیسٹ سیریز کے دوران زیادہ بار کک کو آئوٹ کرنے والے پہلے بائولر ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز کے دوران پانچ مرتبہ کک کو آئوٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ایک ٹیسٹ سیریز کے دوران زیادہ مرتبہ کک کا شکار کرنے والے بائولر بن گئے، ایشون، سٹورٹ کلارک، مچل جانسن، ایشانت شرما اور عمرگل کو چار، چار مرتبہ کک کو آئوٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔