چنائی ٹیسٹ ، برطانوی بلے باز جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:29

چنائی ٹیسٹ ، برطانوی بلے باز جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

چنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء )برطانوی بلے با ز جو روٹ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی ۔ 26سالہ رو ٹ نے بھارت کے خلاف چنائی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 84رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ میں دو مرتبہ 5 میچز کی سیریز کے ہر مقابلے میں کم سے کم نصف سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

جو روٹ نے بھارت ہی خلاف انگلینڈ میں 5ٹیسٹ میچز میں 3نصف سنچریوں اور 2سنچریوں کی مدد سے 502رنز بنا ئے تھے جبکہ حالیہ سیریز میں وہ اب تک 4ففٹیز اور 1سنچری کی مدد سے 485رنز سکور کرچکے ہیں ۔