برسبین ٹیسٹ : دوسرے روز قومی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی

جمعہ 16 دسمبر 2016 14:45

برسبین ٹیسٹ : دوسرے روز قومی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر ..

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء )آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے دوسرے روز کینگروز429رنز پر آل آؤٹ ہوئے جس کے بعد اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا ،اظہر 5رنز بنا کر سٹارک کا شکار ہوئے ،بابر اعظم بھی آغاز ملنے کے باوجود زیاد ہ دیر نہ ٹکے اور 19رنز بنا کر ہیزل ووڈ کو اپنی وکٹ تھما کر چلتے بنے جنہوں نے اگلی ہی گیند پر یونس خان کا پتہ بھی صاف کردیا ، کپتان مصباح الحق نے 4رنز پر سلپ کو کیچنگ پریکٹس کروائی جس کے بعد اسد شفیق بھی 2رنز بنا کر سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، سمیع اسلم 22رنز بنانے کے بعد برڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے تو پاکستان 56کے مجموعی سکور پر 6وکٹیں کھو چکا تھا ۔