سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کانٹربری نے ویلنگٹن کو 9 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:13

سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کانٹربری نے ویلنگٹن کو 9 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کانٹربری نے ویلنگٹن کو 9 رنز سے ہرا دیا، گزشتہ روز ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں کانٹربری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، ہینری نکولس نے 67 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے، ٹام لیتھم 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

(جاری ہے)

برینٹ آرنل اور گرانٹ ایلیٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، ہیمش مارشل نے 59 رنز بنائے۔ ٹوڈ ایسٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔