کوچنگ اور امپائرنگ کورسز میں سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے کوالیفائڈ کوچز اور امپائرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے، داتو بینگ چولو

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) انٹر نیشنل سافٹ بال فیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولونے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آئی ایس ایف اور سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاء کے تحت ہونے والے کوچنگ اور امپائرنگ کورسز میں سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے کوالیفائڈ کوچز اور امپائرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان کے کوچزاور امپائرز کو اس کھیل کی جدید تیکنیک اور نئے قوانین سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوالالمپورمیں جاری 23 ویں سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاء کانگریس میں شریک سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پرایس سی اے کی سیکریٹری جنرل سیلی لم اورایس ایف پی کے ایگزیکٹیو ممبر سیّد شجاع الدین بھی موجود تھے داتولوبینگ چو نے کہا کہ خطے میں سافٹ بال کی ترقی اور مزید فروغ کیلئے پاکستان،ایران،عراق اور بھارت کے مابین ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ ان ممالک کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر ہونے والی چیمپئین شپ کی تیاری کے بھرپور مواقع حاصل ہو سکیں انٹرنیشنل کوچز کی پاکستان آمدکے حوالے سے آصف عظیم کی درخواست پر داتولوبینگ چونے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورسز کو سپروائز کرانے کیلئے فیڈریشن کیجانب سے باضابطہ درخواست ہونے پر سافٹ بال کے انٹرنیشنل کوچز پاکستان بھیجنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے داتولوبینگ چو نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسکولز اور کالجز کی سطح پر اس کھیل کی مقبولیت خوش آئند ہے جس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بہت مدد مل رہی ہے مجھے پاکستان میں سافٹ بال کا مستقبل نہایت روشن نظر آرہا ہے سیکریٹری جنرل ایس ایف پی آصف عظیم نے کہا کہ ایشیائی ممالک کی ٹیموں کے مابین زیادہ سے زیادہ ایونٹس خطّے میں سافٹ بال کے کھیل کے فروغ اور ترقی میں بہت معاون ثابت ہوں گے آئی ایس ایف اور ایس سی اے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں حصّہ لینے کے مواقع فراہم کرے تا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پرمیچز کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو آصف عظیم نے اس موقع پرداتولوبینگ چوسے اپیل کی کہ پاکستان کیلئے فوری طور پر سافٹ بال کے سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کھیل سے مستفید ہوسکیں اس موقع پر آصف عظیم نے مس بینگ کو پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کیجانب سے یادگاری سوینئیر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :