پاکستان میں چولستان جیپ ریلی کے بعد دوسرا بڑا میگا ایونٹ جھل مگسی جیپ ریلی کاآغاز ہوگیا، 18 دسمبر تک جاری رہے گی

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان میں چولستان جیپ ریلی کے بعد دوسرا بڑا میگا ایونٹ جھل مگسی جیپ ریلی کاآغاز ہوگیاہے، ریلی 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جیپوں کی ریلیوں کے حوالے سے مشہور چولستان جیپ ریلی کے بعد پاکستان کے دوسرے بڑے میگا ایونٹ جھل مگسی آف روڈ جیپ ریلی کا انعقاد 16 دسمبرسے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں آغازہوگیاہے جو کہ 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس جیپ ریلی کے آرگنائزر اور پاکستان کے بہترین جیپ ریلی سوار میر نادر مگسی کے مطابق جیپ ریلی کے لئے 120 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا گیا ہے ۔ جیپ ریلی میں ملکی وغیر ملکی ڈرائیور اپنے فن ومہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ 16 دسمبر کو جیپ ریلی کا کوالیفائینگ رائونڈہوئے جبکہ 18 دسمبر کو فائنل رائونڈ ہوگا۔ اس جیپ ریلی میں صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب جنہوں نے اس سال کی تین بڑی جیپ ریلیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ اس جیپ ریلی میں شرکت کرنے والوں میں مشہور کار سوارز میر نادر مگسی، میر عامر مگسی، صاحبزادہ سلطان محمد علی، اسد کھوڑو، فیصل شادی خیل ودیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :