فاسٹ باؤلرمحمد عامر کی باؤلنگ میں پرانی کاٹ واپس آنے لگی

جمعہ 16 دسمبر 2016 14:16

فاسٹ باؤلرمحمد عامر کی باؤلنگ میں پرانی کاٹ واپس آنے لگی

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد عامر کی باؤلنگ میں پرانی کاٹ واپس آنے لگی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن 24سالہ فاسٹ باؤلر نے 4شکار کیے جو سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد کرکٹ میں واپسی کے بعد ان کی بہترین پرفارمنس تھی ، اس سے قبل عامر 3مرتبہ ٹیسٹ اننگز میں 3وکٹیں حاصل کرچکے تھے،ستمبر 2015ء میں پابندی کے خاتمے کے بعد سے عامر اب تک 9ٹیسٹ میچز میں 29شکار کرچکے ہیں ۔