Live Updates

شہباز شریف ٹی 20کرکٹ کپ کا باضابطہ آغاز کل )اتوار( سی ہو گا

راولپنڈی کی 25یونین کونسلز کی با صلاحیت کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینگے

جمعہ 16 دسمبر 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) شہباز شریف ٹی 20کرکٹ کپ کا باضابطہ آغاز ک کل سے ہو گا جس میں راولپنڈی کی 25یونین کونسلز کی با صلاحیت کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینگی ۔ تفصیلات کی مطابق 18دسمبر سی 7جنوری تک جاری رہنی والی رنگارنگ ایونٹ کی کامیاب انعقاد کیلئی تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہی جس کا افتتاح چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی کرینگی جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز محمد وسیم ، شعیب اختر، سرفراز نواز، راشد لطیف سمیت دیگر شخصیات بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی ۔

ٹورنامنٹ کی کامیاب انعقاد کیلئی حنیف عباسی کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہی جس میں محمد وسیم ، مسعود انور، بابر شاہ، صنوبر گل اورتوقیر شاہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کوشش ہی کہ راولپنڈی کی نوجوانوں کو زیادہ سی زیادہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی مواقع فراہم کئی جائیں اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نی صوبہ میں کھیلوں کی فروغ اور یوتھ کو کھیلوں کی مواقع فراہم کرنی کیلئی خصوصی احکامات جاری کئی ہوئی ہیں ۔

انہوں نی بتایا کہ تین ہفتوں تک جاری رہنی والی شہباز شریف ٹی 20کرکٹ کپ میں شریک ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہی جس کا فائنل 7جنوری کو کھیلا جائیگا ۔ انہوں نی بتایا کہ ٹورنامنٹ کی میچز حالیہ تعمیر کئی جانیوالی مسلم ہائی سکول ، سیٹلائٹ ٹاون کالج اور حشمت علی کالج کی کرکٹ گراونڈز میں کھیلی جائینگی ۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کی انعقاد کا مقصد با صلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کی جوہر دکھانی کیلئی مواقع فراہم کرنا ہی کیونکہ راولپنڈی نی پاکستان کرکٹ کو بڑئی بڑئی پلیئرز دیئی ہیں اور امید ہی کہ اس ٹورنامنٹ سی نیا ٹیلنٹ سامنی آنی کا موقع ملی گا ۔

حنیف عباسی نی بتایا کہ ٹورنامنٹ جیتنی والی ٹیم کو 3لاکھ روپی جبکہ رنرز اپ کو 2لاکھ روپی کی انعامی رقم دی جائی گی ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :