انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں فاتح رہیں

جمعہ 16 دسمبر 2016 13:21

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) انگلش پریمیئر لیگ میں ہونے والے مقابلوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ کرسٹل پیلس کیساتھ ہوا۔ کھیل کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کے 46ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاندار گول کی مدد سے حریف ٹیم پر برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

کرسٹل پیلس نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور 66ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ مانچسٹر نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں وہ 87ویں منٹ میں دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ مخالف ٹیم میچ میں مزید گول نہ کر سکی۔ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں چیلسی اور سڈر لینڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ چیلسی کی ٹیم نے حریف کیخلاف زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفر سے کامیابی سمیٹی۔