ایشز تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ ایڈ یلیڈ میں ہوگا

جمعہ 16 دسمبر 2016 13:13

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں 18-2017 کی ایشز سیریز میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلیا میں ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں اوول میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو2 دسمبر کو شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔

دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین کے میدان گابا میں ہوگا۔ا آسٹریلیاکا ایڈیلیڈ اوول وہ میدان ہے جہاں نیوزی لینڈ اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا گیا گیا تھا جس میں میزبان ٹیم فاتح رہی تھی۔ آسٹریلیانے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ ایڈیلیڈ کے مداح رات کے اوقات میں ٹسٹ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور توقع ہے کہ اگلے سال میچ کے دوران میدان میں تل دھرنے کو جگہ نہ ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بعض لوگ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کو ایشز کرکٹ کے لئے ضروری نہیں مانتے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ زیادہ سے زیادہ ہو