بھارتی کپتان کوہلی کا 2018ء میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منصوبہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 13:13

بھارتی کپتان کوہلی کا 2018ء میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منصوبہ

چینائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) ہندوستانی ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی کے ذہن میں دو سال قبل کا قابل فراموش دورہ انگلینڈ ہنوز تازہ ہے، لیکن انھوں نے آج کہا کہ وہ 2018ئ میں ٹیم انڈیا کے انگلینڈ ٹور سے قبل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا چاہیں گے۔ ’’اگر مجھے موقع ملتا ہے تو میں وہاں (انگلینڈ میں) کھیلنا چاہوں گا۔ میں وہاں کے ٹور سے قبل ایک دیڑھ ماہ وہاں گزارنا چاہوں گا، تاکہ وہاں کے حالات میں کھیلنے سے ہم آہنگ ہوسکوں، اور یہ سمجھ سکوں کہ سال کے اٴْس مخصوص وقت وہاں کی وکٹیں پر کھیل کس نوعیت کا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

‘‘ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی جیتی جاچکی سیریز کے پانچویں و آخری ٹسٹ کے موقع پر یہ بھی کہا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے تیاری اہم ہوتی ہے۔ وہ دنیا میں ماسوائے انگلینڈ ہر جگہ اچھے اسکورز کرچکے ہیں۔ برطانیہ میں دو سال قبل اٴْن کیلئے مشکل ٹور ثابت ہوا تھا۔ مجموعی طور پر انھوں نے انگلینڈ میں پانچ ٹسٹ کھیلتے ہوئے 13.40 کا اوسط درج کرایا جبکہ اٴْن کا اعظم ترین اسکور 39 رہا ہے۔ تاہم، 2014ئ کے اٴْس مشکل ٹور کے بعد سے وہ تمام فارمٹس میں غیرمعمولی ردھم کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ’’رن مشین‘‘ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :