عامرخان کے والد نے بہو کو شیطان صفت خاتون قرار دیدیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:49

عامرخان کے والد نے بہو کو شیطان صفت خاتون قرار دیدیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے اپنے سسرال لگائے گئے الزامات کے بعد باکسر کے والد سجاد خان بھی میدان میں اتر آئے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو فریال مخدوم شیطان صفت خاتون ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد خان کا کہنا تھا کہ فریال نے خاندان کی عزت پوری دنیا کے سامنے اس طرح پامال کی ہے کہ جلد یا بدیر ایک وقت ایسا آئے گا جب عامر اسے طلاق دینے کی سوچنے لگے گا،وہ ان الزمات سے عامر کی عزت مٹی میں ملا رہی ہے اور مجھے اپنے بیٹے پر رحم آرہا ہے۔

سجاد خان کامزید کہنا تھا کہ فریال نہ ہی ان کا فون اٹھا رہی ہے اور نہ ان سے بات کررہی ہے تاکہ معاملہ حل کیا جاسکے، وہ صرف مشہور ہونا چاہتی ہے اور اسی لیے وہ ہمارے اور عامر کے مابین قائم اس مضبوط رشتے کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے، وہ ایک شیطان صفت خاتون ہے ۔