برسبین ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کھو کر 20رنز بنالیے
جمعہ 16 دسمبر 2016 12:25
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے اور واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 429رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کھو کر 20رنز بنا لیے ہیں ۔برسبین کرکٹ گراؤنڈ ،وولن گابا میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز سٹیو سمتھ اور ہینڈ سکومب نے اننگز شروع کی ، سمتھ 130رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد میڈیسن بھی 1رن بنا کر عامر کا شکار بن گئے ، میتھیو ویڈ بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 7رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، مچل سٹارک بھی 10رنز بنا کر عامر کی گیند پر پوویلین لوٹے ، پیٹر ہینڈ سکومب اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے بعد 105رنز سکور کرکے بولڈ ہوئے ، جوش ہیزل ووڈ 8رنز بنا کر عامر کا چوتھا شکار بنے ۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.