جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں کل پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36

لکھنئو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے شہر لکھنئو میں جاری جونیئر ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے پلے آف کیلئے آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پانچویں پوزیشن کے دوسرے پلے آف میں ہالینڈ کا مقابلہ سپین سے ہوگا، 11 ویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ نویں پوزیشن کا میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :