محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی بار اننگز میں 4 وکٹیں

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی بار تین سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محمد عامر نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر کی گزشتہ 16 اننگز میں بہترین بائولنگ 43 رنز کے عوض 3 وکٹیں تھیں جو انہوں نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :