ایلسٹرکک ٹیسٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36

ایلسٹرکک ٹیسٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ..

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) انگلینڈ کرکٹ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسٹرکک ٹیسٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز 10 سال اور 290 دنوں میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ایلسٹر کک کو چنائی ٹیسٹ سے قبل 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے دو رنز درکار تھے، ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے دس رنز بنائے اور جدیجا کا نشانہ بن گئے، اس طرح انہوں نے کیریئر کی 252 ویں اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، وہ ٹیسٹ میں تیز ترین11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

31 سالہ ایلسٹر کک نے مارچ 2006 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ اب تک 140 میچوں کی 252 اننگز میں 11008 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے دسویں بلے باز ہیں۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :