خیبرپختونخوا پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 24 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) خیبرپختونخواسکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 24 دسمبر سے پشاور میںشروع ہوگی، چیمپئن شپ میں سکواش کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک لاکھ پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے اور یہ چیمپئن شپ 28 دسمبر تک جاری رہے گی-

متعلقہ عنوان :