قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ جنوری میں ہوگی

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ جنوری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںپاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں-