موجودہ دور حکومت میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات سے متعلقہ کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ، ریکوریکیسز کی تحقیقات چار ماہ میں مکمل کی جائیں گی

وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد ۔16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات سے متعلقہ کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا تاہم ریکوری کے حوالے سے جن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں وہ چار ماہ میں مکمل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا کہ ریکوری کے حوالے سے جن جن کیسز کی تحقیقات محکمہ کے پاس ہیں وہ چار ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔

بعض محکموں سے ریکوری بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہماری وزارت سے متعلق کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ عدالت کے حکم کے مطابق الاٹمنٹ کی جارہی ہے اس میں ہماری اپنی مرضی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی میں کل 67 تحقیقات ہیں جن میں سے 32 مقدمات نیب کے پاس‘ 22 ایف آئی اے میں اور ای اینڈ ڈی قواعد 1973ء کے تحت 13 مقدمات ہیں۔ سٹیٹ آفس انتظامیہ میں بدعنوانی کی تین انکوائریاں ہیں۔