شہباز شریف ٹی 20- کرکٹ کپ کا باضابطہ آغاز پرسوں ہوگا

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) شہباز شریف ٹی20- کرکٹ کپ کا باضابطہ آغاز پرسوں اتوار کو ہوگا جس میں راولپنڈی کی 25 یونین کونسلوں کے باصلاحیت کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ کا فائنل 7 جنوری کو کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق 18 دسمبر سے 7 دسمبر تک جاری رہنے والے رنگا رنگ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، جس کا افتتاح چیئرمین میٹروبس پراجیکٹ حنیف عباسی کریں گے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز شرفراز نواز، محمد وسیم، شعیب اختر، راشد لطیف سمیت دیگر شخصیات بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے حنیف عباسی کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں محمد وسیم، مسعود انور، بابر شاہ، سنوبر گل اور توقیر شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :