اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس ون فور نے انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس ون فور نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سکول نیلور کو 20 رنز سے شکست دے کر انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، آئی ایٹ ون نے تیسری اور اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ایف ٹن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس ون فور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے، بشریٰ بی بی نی23 رنز، حفضہ علی نی13 رنز بنائے، مقدس اور سحر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سکول نیلور کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ مقررہ 12 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر63 رنز بنائے، مقدس نے 24 رنز، سحر نے 18 رنز بنائے، کومل اور شہزادی نے دو، دو جبکہ حفصہ نے ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ، آئی ایٹ ون نے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلزکو 46 رنر سے ہر ا دیا، اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، آئی ایٹ ون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، عروج نے 48 رنز، حاجرہ نے 24 رنز بنائے، اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ایف ٹن کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ مقررہ 12 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر71 رنز بنا سکی۔ لاریب نے چار، ایمان نے تین، عروج نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی گیارہ ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :