پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 دسمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 10 غیر ملکی کھلاڑی سمیت 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کھلاڑیوں میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیاء شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو آئو 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے۔ پری کوالیفائنگ رائونڈ 30 دسمبر کو، کوالیفائنگ رائونڈ یکم اور 2 جنوری کو جبکہ مین رائونڈ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل 4 جنوری، سیمی فائنل 5 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :