کیا میں مائیکل جیکسن ہوں فریال مخدوم نے اختلافات کی وجہ بتادی

عامرکے بھائی اور رشتہ داروں کی جانب سے چلائی جانے والی منفی مہم سے تنگ آچکی ہوں، اہلیہ باکسرعامرخان

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:04

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے چھوٹے بھائی اور دیگر رشتہ دار انہیں مائیکل جیکسن کہتے ہیں اور اس قسم کے طعنوں کا سلسلہ شادی کے بعد سے جاری ہے۔باکسر عامر خان کی ازدواجی زندگی میں اہلیہ اور والدین کو لے کر ایک بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب ایک مرتبہ پھر ان کی اہلیہ ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کے رشتہ داروں پر چڑھ دوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو اور ذاتی معاملات پبلک کرنے کی عادت نہیں لیکن میں عامر خان کے بھائی اور رشتہ داروں کی جانب سے چلائی جانے والی منفی مہم سے تنگ آچکی ہوں۔فریال مخدوم نے الزام عائد کیا کہ جب وہ حاملہ تھیں اس وقت عامر کے بھائی ہارون اور ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک مہم چلائی جو بہت تکلیف دہ تھی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ فریال اصلی حالت میں نہیں ہے کیوں کہ اس نے پلاسٹک سرجری کرا رکھی ہے اور میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی یہی نہیں ہارون اور ان کی بہن انہیں مائیکل جیکسن سے تعبیر کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بہت صبر کرنے والی خاتون ہوں اس لئے اس تمام معاملے پر خاموشی کو ترجیح دوں گی اور میری خاموشی ہی انہیں خاموش کرانے پر مجبور کردے گی۔عامر خان کے بھائی ہارون خان نے 2013 میں فریال مخدوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مائیکل جیکسن ابھی مرا نہیں بلکہ ہمارے ساتھ رہ رہا ہے جبکہ ہارون نے ہیش ٹیگ میں فریال مخدوم اور پلاسٹک کاؤ بھی لکھا تھا۔