برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا پہلی اننگز میں 429رنز بنا کر پوویلین لوٹ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 16 دسمبر 2016 11:26

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا پہلی اننگز میں 429رنز بنا کر پوویلین لوٹ گیا

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے اور واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 429رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے ۔برسبین کرکٹ گراؤنڈ ،وولن گابا میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز سٹیو سمتھ اور ہینڈ سکومب نے اننگز شروع کی ، سمتھ 130رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد میڈیسن بھی 1رن بنا کر عامر کا شکار بن گئے ، میتھیو ویڈ بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 7رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے، مچل سٹارک بھی 10رنز بنا کر عامر کی گیند پر پوویلین لوٹے ، پیٹر ہینڈ سکومب اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے بعد 110رنز سکور کرکے بولڈ ہوئے ، جوش ہیزل ووڈ 8رنز بنا کر عامر کا چوتھا شکار بنے ۔

اس سے قبل میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کے لیے ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا اوپننگ کرنے میدان میں اترے ،محمد عامر اور راحت علی نئی گلابی گیند کا کوئی خاص فائدہ نہ اٹھا سکے اور دونوں میزبان اوپنرز نے پہلے 5اوورز میں ایک بھی سنگل نہ لی تاہم ہر اوور میں ایک چوکا ضرور رسید کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 68رنز جوڑے جس کے بعد محمد عامر نے ڈیوڈ وارنر کو32کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا،عثمان خواجہ بھی کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اور 4رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔

رینشا 71رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے جکڑے گئے، کھانے سے قبل آخری اوور میں اظہر علی کی گیند سمتھ کے بلے کو چھونے کے بعد سرفراز احمد کے گلوز میں گئی تاہم وہ اسے کیچ نہ کرسکے اور یوں پاکستان ایک قیمتی وکٹ سے محروم ہوگیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو سٹیو سمتھ 110 اور ہینڈ سکومب 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 137 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور بڑا سکور کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آسٹریلیا کو شکست دینے کا بہترین موقع ہے ، اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے باؤلرز کے درمیان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :