آسٹریلوی فاسٹ بائولر ہیزلووڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 6 وکٹیں درکار

جمعہ 16 دسمبر 2016 10:57

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بائولر جوش ہیزلووڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 6 وکٹیں درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 38ویں آسٹریلوی بائولر بن جائیں گے، کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شین وارن کو حاصل ہے جنہوں نے 708 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

جوش ہیزلووڈ نے 2014ء سے اب تک 23 میچز میں 94 وکٹیں لے رکھی ہیں اور توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :