برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے چائے کے وقفے پر7وکٹیں کھو کر 377رنز بنائے

جمعہ 16 دسمبر 2016 10:04

برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا نے چائے کے وقفے پر7وکٹیں کھو کر 377رنز بنائے

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے اور واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے پر آسٹریلیا نے 7وکٹیں کھو کر 377رنز سکورکیے۔برسبین کرکٹ گراؤنڈ ،وولن گابا میں کھیلے جارہے میچ میںآ سٹریلیا کے لیے ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا اوپننگ کرنے میدان میں اترے ،محمد عامر اور راحت علی نئی گلابی گیند کا کوئی خاص فائدہ نہ اٹھا سکے اور دونوں میزبان اوپنرز نے پہلے 5اوورز میں ایک بھی سنگل نہ لی تاہم ہر اوور میں ایک چوکا ضرور رسید کیا ۔

دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 68رنز جوڑے جس کے بعد محمد عامر نے ڈیوڈ وارنر کو32کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا،عثمان خواجہ بھی کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اور 4رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔

(جاری ہے)

رینشا 71رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے جکڑے گئے، کھانے سے قبل آخری اوور میں اظہر علی کی گیند سمتھ کے بلے کو چھونے کے بعد سرفراز احمد کے گلوز میں گئی تاہم وہ اسے کیچ نہ کرسکے اور یوں پاکستان ایک قیمتی وکٹ سے محروم ہوگیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو سٹیو سمتھ 110 اور ہینڈ سکومب 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 137 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور بڑا سکور کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آسٹریلیا کو شکست دینے کا بہترین موقع ہے ، اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے باؤلرز کے درمیان ہوگا۔